counter easy hit

19مئی کوبھمبر کا جلسہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل ایک ریفرنڈم ثابت ہو گا،چوہدری محمد الیاس

Chaudhry Mohammad Ilyas

Chaudhry Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) 19مئی کوبھمبر کا جلسہ آزاد کشمیر انتخابات سے قبل ایک ریفرنڈم ثابت ہو گاان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف گجرات چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہاکہ 19مئی کو بھمبرمیں تاریخ ساز جلسہ آزادکشمیر میں ہونیوالے انتخابات میں تحریک انصاف کی اکثریت اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کا اعلان کریگا ،قائد کشمیربیرسٹر سلطان محمود کی ولولہ انگیز قیادت میں تحریک انصاف آزادکشمیر میں مقبول ترین پارٹی بن چکی ہے انشاء اللہ تعالیٰ آزاد کشمیر میں ہونیوالے الیکشن میں تحریک انصاف بھر پو ر کامیابی حاصل کریں گی ،انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو جلسہ میں بھر پور شرکت کا کہا جبکہ مذید کہاکہ حلقہ34جموں 5سے تحریک انصاف کا نامزد امیدوار ہی کامیابی حاصل کریگا ،اس وقت پاکستان و آزاد کشمیر کی عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ عوام جانتی ہے کہ عمران خان ایک سچاور کھرا انسان ہے اور عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،کرپٹ حکمران اب اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں انہیں اب گھر جانا ہو گا۔وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ پوری قوم کا مطالبہ ہے ،موجودہ حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیاہے ۔