counter easy hit

تیس سالوں سے برسر اقتدار حکمران ملک میں ایک بھی ایسا ہسپتال قائم نہ کر سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے،چوہدری محمد الیاس

Chaudhry Mohammad Ilyas

Chaudhry Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور ) تیس سالوں سے برسر اقتدار حکمران ملک میں ایک بھی ایسا ہسپتال قائم نہ کر سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے اور فلاحی ہسپتال پر تنقید کر رہے ہیں جہاں کینسر کا علاج مفت ہوتا ہے ،عمران خان نے ملکی دولت لو ٹنے والو ں اور بیرون ملک اثا ثہ جا ت بنا نے والو ں کے خلاف آواز بلند کر کے قوم کی تر جما نی کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اب چند مہینوں کی مہمان ہے ۔ قوم کے اند یہ شعور بیدار ہو چکا ہے کہ جو لو گ اپنا علا ج کرا نے ملک سے با ہر چلے جا تے ہیں ۔ جن کے بچے اپنا کا روبا ر بیرون ملک کر تے ہیں ۔ اور صرف صرف حکومت ملک میں کر تے ہیں وہ ملک و قوم کے وفادار نہیں ہو سکتے ۔پا نا مہ لیکس آ نے کے بعد عمران خان کا یہ موقف ثا بت ہو گیا کہ حکمرا نو ں نے قوم کا اربو ں ، کھر بو ں روپیہ ملک سے با ہر بھیجا ہے۔ قومی دولت لو ٹنے والے قوم پر حکومت کر نے کے اہل نہیں ہیں ۔ ان خیا لا ت کا اظہار سابق ضلعی صدر پا کستا ن تحریک انصاف گجرات و آرگنائزر حلقہ این اے 107 چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہا ئشگاہ پر صحا فیو ں ، پارٹی کارکنان و سیا سی و سما جی شخصیات سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ شر یف خاندان سمیت جس جس نے بھی ملکی دولت لو ٹی ہے وہ اب قوم کے سامنے عیا ں ہو گئے ہیں ۔ قوم ان لٹیروں کے خلاف اپنی آواز بلند کر یں ۔ ملکی اثا ثے ، ملکی دولت اور ملکی ذخا ئر پر قابض یہ چند خاندان قوم کے حقوق اب زیا دہ دیر تک دبا نہیں سکتے ۔ عمران خان پر تنقید کر نے والے عمران خان کا جواب دینے کی صلا حیت نہیں رکھتے کیو نکہ جھو ٹ کے پا ؤ ں نہیں ہو تے ۔ پا نا مہ لیکس نے پا کستا نی قوم کے سامنے انکی دولت لو ٹنے والے بے نقاب کر دئیے ہیں