counter easy hit

چوہدری محمد افضل آف ہورن کے بیٹے چوہدری محمد جنید کا ولیمہ کی پروقار تقریب آسٹریا کے شہر ہورن میں منعقد

Chaudhry Mohammad Junaid Wedding Ceremony

Chaudhry Mohammad Junaid Wedding Ceremony

ویانا (ایم اکرم باجوہ) چوہدری محمد افضل آف گجرات پاکستان جو آج کل آسٹریا کے شہر ہورن میں کافی عرصہ سے مقیم ہیں کے بیٹے چوہدری محمد جنیدکی دعوت ولیمہ کی پرُوقار تقریب 14 مئی بروز ہفتہ سپہر 13 بجے آسٹریا کے شہر ہورن کے مقامی ہال میں منعقد کی گی ۔دعوت ولیمہ کے سلسلہ میں آسٹریا بھر سے ویانا ،ہورن اور کریمز سے پاکستانی فیملیز جن میںصوفی ریاض ،چوہدری مبین،اکرم باجوہ، حاجی رانا ریاست علی ،الحاج محمد اکرم بٹ، حاجی فاروق چوہدری ،الحاج خواجہ محمد نسیم،چوہدری افتخاراحمد چٹھہ،ملک احسان، چوہدری عارف،قیصر،نجم،حاجی ملک عبدالغنی ،افتخار ،اعجاز،خواجہ طاہر،جہانگیرکے علاوہ صدر اسلامی کمیونٹی ڈسڑکٹ ہورن حافظ محمد نعیم ودیگر نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو چوہدری محمد افضل اور مسزافضل نے خوش آمدید کہا اور مہمانوں نے بیٹے کی شادی کی چوہدری محمد افضل اور مسزافضل کو مبارک باد دی اور نئے شادی شدہ جوڑئے کیلیئے نیک تمناوں کا اظہار کیااور نوبیاہتے جوڑئے کو تحائف اور پھولوں کے گل دستے پیش کیے ۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ محمد نعیم نے ادا کیے۔

تقریب میں خواجہ محمد نسیم ،اکرم بٹ ،ملک الغنی ودیگر نے رسم نکاح کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ یاد رہے کہ چوہدری محمد افضل آف ہورن کے بیٹے چوہدری محمد جنیدکی گزشتہ دنوں پاکستان میں شادی خانہ آبادی سر انجام پائی تھی ۔چوہدری محمد جنید نیدر آسٹریا پولیس میں اعلیٰ عہدہ پر ملازم ہیں ۔اسی سلسلہ میں نیدر آسٹریا سے اعلیٰ پولیس آفسران اور ہورن سے محکمہ تعلیم اور دوسرئے محکمہ سے بھی اعلیٰ آفسران نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔تقریب کے احتتام پر چوہدری محمد افضل اور مسزافضل نے اور اُن کے نوبیاہتا بیٹے نے تمام مہمانوں کا جرمن اور اُردومیں دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔