counter easy hit

ن لیگ کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے،چوہدری لیاقت علی کمبوہ

Chaudhry Liaquat

Chaudhry Liaquat

گجرات (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ق لیبر ونگ کے سٹی صدر اورممتازاہنما چوہدری لیاقت علی کمبوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کے مسائل بھی حل کرنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ،چوہدری برادران کا دور ہر طرح سے سنہری دور تھا ،اور عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر حل ہوتے تھے مگر جب سے ن لیگ کا اقتدار آیا ہے پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چوہدری لیاقت علی نے کہا کہ آنے والا دور ق لیگ کا ہے انشاء اللہ بہت جلد چوہدری برادران اقتدار میں ہو نگے اور پوری لیبر ونگ چوہدری برادران کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام اب بھی چوہدر ہی برادران کے کارناموں کو یاد کرتے ہیں اور چوہدری پرویز الہی کے شاندار منصوبوں کو سہراتے ہیں