counter easy hit

صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اٹلی چوہدری خالد محمود آ ف منڈی بہاؤالدین کی سرائے عالمگیر آمد

 Chaudhry Khalid

Chaudhry Khalid

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اٹلی چوہدری خالد محمود آ ف منڈی بہاؤالدین کی سرائے عالمگیر آمد ،سینئر صحافی سابق کونسلر بلدیہ سرائے عالمگیر مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل سے ملاقات اس موقع پر مرزا محمد اقبال صابری نروال ،سینئر صحافی ملک احسان الٰہی صابری بھی موجود تھے ۔تفصیل کے مطابق صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ اٹلی چوہدری خالد محمود آ ف منڈی بہاؤالدین کی سرائے عالمگیر آمد پر سینئر صحافی سابق کونسلر بلدیہ سرائے عالمگیر مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل سے ملاقات کی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھے اٹلی میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کا صدر کا عہدہ ملا ہوا ہے اور میر ا تعلق مسلم لیگ(ن) سے ہے اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور MNAچوہدری ممتاز احمد تارڑ آف منڈی بہاؤ الدین کے ساتھ ہے اور میرے بھائی چوہدری محمد افضال گوندل ضلع منڈی بہاؤالدین میں کوارڈینٹر پانی و بجلی کے عہدے پر فائز ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مزدور لیڈر چوہدری محمدا فضل کے ساتھ بھی میرا تعلق بھائیوں جیسا ہے اور آج میں ملاقات کے لیے سرائے عالمگیر آیا ہوں اور چوہدری محمد افضل کو عمرہ کا ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی نکلنے پر مبار ک با د پیش کرتا ہوں اور انشاء اللہ میرا تعلق مزدور لیڈر چوہدر ی محمد افضل سے ہمیشہ قائم رہے گا۔اور جو پیار،محبت افضل لیڈر نے دی ہے اسے کبھی نہیں بھولوں گا