counter easy hit

چوہدری ارشاد اللہ دھوتھڑ آف لونگ والے کے ہاں چاند سے بیٹے کی پیدائش

Chaudhry Irshad Allah

Chaudhry Irshad Allah

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) وبنسیا کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری ارشاد اللہ دھوتھڑ آف لونگ والے کے ہاں اللہ تعالیٰ نے چاند سا بیٹا دیا ہے۔ چوہدری ارشاد اللہ دھوتھڑ نے بیٹے کی پیدا ئش کی خوشی میں دوست احباب کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا۔

جس میں مہر خالد حسین، چوہدری ذکاء اللہ تارڑ، میا ں شاہد حمید آرائیں، چوہدری ارشاد شادی وال چوہدری حیات اللہ وڑائچ آف رکن، چوہدری ارشد شادی وال، چوہدری مبشر وریا، چوہدری ریاست علی، باؤ اکبر علی، چوہدری قمر، منور حسین، مہر افتخار ڈونر والے، ظفر، چوہدری عنصر آف لو نگ والے، استاد طارق وڑائچ، اور دیگر معززین نے شر کت کی۔

بیٹے کی پیدا ئش پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیٹے کی ایمان اور صحت کے ساتھ لمبی عمر ہو اور والدین کی آنکھو ں کی ٹھنڈک ہو۔