counter easy hit

کائرہ برادران اور شیخ خالدمحمودبرادران پاکستان سمیت لالہ موسیٰ کی پہچان ہیں،چوہدری عمران اشرف گجر

Chaudhry Imran Ashraf Gujjar

Chaudhry Imran Ashraf Gujjar

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) کائرہ برادران اور شیخ خالدمحمودبرادران پاکستان سمیت دنیابھرمیں لالہ موسیٰ کی پہچان ہیں،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ کائرہ برادران کے چوہدری قمرزمان کائرہ،چوہدری تنویراشرف کائرہ،چوہدری ندیم اصغرکائرہ سیاسی حوالہ سے لالہ موسیٰ کی پہچان ہیں،چوہدری ندیم اصغرکائرہ مسلسل دومرتبہ تحصیل ناظم کھاریاں منتخب ہوئے ،جبکہ چوہدری قمرزمان کائرہ،چوہدری تنویراشرف کائرہ مسلسل دودومرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور بطوروزیرانہوں نے لالہ موسیٰ کا نام پاکستان اور پوری دنیامیں روشن کیا،جبکہ الحاج شیخ عبدالخلیل اور ان کے صاحبزادوں شیخ ناصرمحمود،شیخ طارق محمود،شیخ ساجدمحمود،شیخ خالدمحمود،شیخ آصف محمودنے سماجی خدمات کے میدان میں نہ صرف ضلع گجرات بلکہ پاکستان اور ناروے میں بھی لالہ موسیٰ کی اچھی پہچان ہیں،انہوں نے کہاکہ یہ دونوں خاندان ضلع گجرات کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ہیں،ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی لمبی زندگی اور صحت وتندرستی کیلئے دعاگوہوں۔