counter easy hit

حکمرانوں نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ،چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

chaudhry-gulzar-ahmed-langrial

chaudhry-gulzar-ahmed-langrial

پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں نے قائد اعظم کے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ،آج کے پاکستان میں کسی شہری کی جان و مال ، عزت و آبرو محفوظ نہیں ہے ، ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کوآرڈینیٹرفرانس چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں قیام پاکستان کی ایک لازوال تحریک کے نتیجہ میں ہمین ایک خطہ اراضی حاصل ہوا اور آج عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو بچانے اور اس کو قرار داد پاکستان کے مقاصد کی روشنی میں ایک اسلامی ، جمہوری ،فلاحی ریاست بنانے کیلئے تحریک جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث آج ملک کا بچہ بچہ لاکھوں کا مقروض بن چکا ہے ، لاقانونیت، بیروزگاری، مہنگائی اور بے شمار دیگر مسائل عوام کا خون چوس رہے ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں ، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں عوام کی حکمرانی ہو گی۔