counter easy hit

ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری افضل لنگاہ کی طرف سے تمام اہل ایمان کو رمضان المبارک کی مقدس ساعتوں کی مبارکباد

پیرس(یس اردو نیوز) ممتاز سماجی ورکر افضل لنگاہ نے ماہ مبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے دیار غیر میں بسنے والے اپنے تمام دوست احباب اور پاکستانی بھائیوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان کریم ہمارے لئے اللہ کی خاص رحمت ہے ۔ جس میں اسلامی طرز زندگی کی تمام تر رعنائیوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ سحر و افطار میں بہن بھائیوں کا مل بیٹھنا اور ایثار و محبت دیدنی ہوتی ہے جس سے ہماری زندگیاں ایک خوشگوار احساس سے مالا مال ہوتی ہیں۔ اللہ پاک کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک اور مبارک مہینہ عطا فرمایا۔ دعا ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ہمارے گناہوں کی بخشش فرمائیں اور ایسا بنا دیں جیسا ہمار رب چاہتا ہے۔ الہی آمین

chaudhry, afzal langah, social worker, paris, france