counter easy hit

حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہونے کے قریب، نجی سکولز کی اجارہ داری ختم کر کے غریب امیر کیلئے یکساں تعلیم کا خواب پورا ہوگا، چوہدری افضل لنگاہ

حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہونے کے قریب، نجی سکولز کی اجارہ داری ختم کر کے غریب امیر کیلئے یکساں تعلیم کا خواب پورا ہوگا، چوہدری افضل لنگاہ

پیرس (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری افضل لنگاہ نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو فیسیں کم کرنے کا حکم عدلیہ کا بہترین اقدام ہے اس سے غریب امیر کا فرق ختم کرنے اور ملک میں یکساں تعلیم کی راہ ہموار ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب گورمنٹ کی طرف سے آن لائن نصاب اور آڈیو ویڈیو لیکچرررز انقلابی اقدامات ہیں انشااللہ یکساں نظام تعلیم ملک میں یکساں مواقع بھی لائے گا اور معاشی اور طبقاتی ناہمواری دور ہونے سے معاشرے کے تمام نقائص خود بخود دور ہونگے۔

پنجاب گورنمنٹ نے 6 سے 12 کلاس تک تمام کتابیں سلیبس اور آیڈیو ویڈیو لیکچرز آن لائن کر دئیے ہیں۔اگر آپ اور آپ کے بچے تھوڑی سی توجہ دیں تو بنا کسی اکیڈمی یاٹیوشن کے بہترین پڑھائی کر سکتے ہیں۔   

 

Chaudhry Afzal Langah, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE