counter easy hit

شریف خاندان نے ہنڈی کے ذریعے سرمایہ باہر منتقل کیا :چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ

Chaudhry Abdul dugh

Chaudhry Abdul dugh

پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم کو سچ بولتے ہوئے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہئے ،ان خیالات اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں تقریر کے ذریعے ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے جس سے واضح ہو گیا ہے کہ شریف خاندان نے ہنڈی کے ذریعے سرمایہ باہر منتقل کیا۔عمران خان کی آف شور کمپنی حکومتی سرمائے سے نہیں بنی بلکہ انہوں نے برطانیہ میں کاؤنٹی کرکٹ سے جو کمایا اس سے کمپنی بنائی۔ وزیر اعظم کو سچ بولتے ہوئے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہئے۔