counter easy hit

چارسدہ میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

چار سدہ (جیوڈیسک) تنگی کے علاقے جیندی میں گھر پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقے جیندی میں رشتہ کے تنازع پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال تنگی منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ رشتہ کے تنازع پر پیش آیا جہاں گھر کے داماد نے رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔