counter easy hit

شہزادہ چارلس کی نواز شریف کے گھر آمد، عیادت کی اور شہد کا تحفہ بھی دیا

Charles Nawaz Sharif

Charles Nawaz Sharif

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس وزیر اعظم نواز شریف کی عیادت کے لئے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
لندن: (یس اُردو) شہزادہ چارلس نے نواز شریف کی عیادت کی اور کامیاب ہارٹ سرجری پر انہوں مبارکباد دی۔ پرنس چارلس نے وزیر اعظم کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ شہزادہ چارلس وزیر اعظم نواز شریف کیلئے شاہی باغ کا شہد بھی ساتھ لائے۔ اس موقع پر وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے شہزادہ چارلس نے کہا کہ پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے، شہد جلد صحتیابی میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے دوست کی تیمار داری کیلئے خود آؤں۔