counter easy hit

جیو سمیت بڑے ادارے میرے مقروض ہیں۔۔!! نامور ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے ناقابل یقین الزام عائد کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) مشہور اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ جیو نیٹ ورک اور انڈس میوزک سمیت بہت سے اداروں نے میرے کام کا معاوضہ دینا ہے لیکن کوئی دیتا نہیں ہے۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کی بھاری رقوم اداروں کی جانب سے دبائی ہوئی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہم اپنے معاوضے کیلئے زیادہ شور مچائیں تو ہم برے بن جاتے ہیں، جیو نیٹ ورک نے عرصہ سے ایک ڈرامے میں اداکاری کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک اور ادارے انڈس میوزک نےبھی مجھے بھاری رقم ادا کرنی ہے، میں نے اپنی زندگی کے تین سال فلم یلغار کیلئے ضائع کیے لیکن مجھے ابھی تک اس کا مکمل معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ عائشہ عمر ایک نامور اداکارہ اور ماڈل ہیں جو کافی برسوں سے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے ماڈلنگ کے بعد چند فلموں سمیت درجنوں ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے، نجی ٹی وی کے مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں ان کے کردار خوبصورت کو خوب سراہا جارہا ہے،عائشہ عمر نے کوک سٹوڈیو میں گانا بھی ریکارڈ کروایا ہے۔

Aisha Umar File Photo

Aisha Umar File Photo II

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website