counter easy hit

ویڈیو کو محرک تصویر میں بدلنے والی ایپ ، ڈائون لوڈ کریں اور لطف اٹھائیں

Changing app animated picture video

Changing app animated picture video

کیا آپ کو اینیمیٹڈ تصاویر پسند ہیں اور اپنی کسی بھی ویڈیو کو اس میں بدلنا چاہتے ہیں تو گوگل ہے۔

لاہور: گوگل نے اپنی ایپ فوٹو کو سرچ ٹیکنالوجی اور بلٹ ان اسسٹنٹ کی مدد سے لوگوں کی اپ لوڈ تصاویر کو آٹو میٹک طور پر کولاج، اینیمیشن اور دیگر میں بدلنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے اور اب اس میں ایک زبردست اضافہ کیا گیا ہے جسکی بدولت آپ ویڈیوز میں سے اپنی پسند کے مناظر کو جی آئی ایف میں بدل سکتے ہیں۔ گوگل کے مطابق یہ ایپ میشن لرننگ ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے آپ کی ویڈیو کو اینیمیٹڈ تصویر میں بدل سکتی ہے جسے دوستوں، رشتے داروں یا فیس بک وغیرہ پر شیئر کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ گوگل نے دو مزید نئے فیچرز بھی متعارف کرائے ہیں جن کی مدد سے گو بیک اور کچھ عرصے پہلے کی تصاویر کو دیکھنا آسان ہو جائیگا۔ایک نئے کارڈ کی مدد سے آپ پرانی تصاویر کو دریافت کر سکیں گے ۔ یہ نئے فیچرز اب گوگل فوٹو کے اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب تینوں ورژن پر دستیاب ہیں جس سے آپ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو نئے رنگ میں بدل سکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website