counter easy hit

کرکٹ ٹیم میں تبدیلیاں، فیصلہ میرا ہو گا، انضمام

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کی ضرورت دیکھ کر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی، عمر اکمل ہو حفیظ یا عامر ، سب کی سلیکشن کارکردگی دیکھ کر کی جائے گی، یہ فیصلہ میڈیا نے نہیں چیف سلیکٹر کو کرنا ہے، کپتان کی تبدیلی میرا نہیں چیئرمین کا دائرہ اختیار ہے، وہ منگل کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

Changes in the team will be my decision, Inzamam

Changes in the team will be my decision, Inzamam

انہوں نے کہا کہ بورڈ چاہ رہا ہے کہ جنہوں نے پندرہ پندرہ سال ملک کے لئے کھیلا انہیں باعزت طریقہ سے رخصت کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ ہو یا محمد آصف، جس نے بھی اچھا پرفارم کیا اس کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، ون ڈے کرکٹ میں ایسے لڑکے تلاش کررہا ہوں جن کا اسٹرائیک ریٹ زیادہ ہو۔ انضمام الحق نے کہا ہے کہ جب کوئی چیز ٹھیک نہ ہو تو یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ کپتان ٹھیک نہیں ہے، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہو گی، جہاں تبدیلی کی ضرورت ہو گی کریں گے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بھی تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کپتان کا رجحان ہے لیکن کپتان کس کو بنانا یا ہٹانا ہے،یہ چیئرمین کا اختیار ہے، میں پلیئرز پر بات کروں گا کپتان پر نہیں، اگر پاکستان کے پاس تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں تو انہیں ضرور موقع دیا جائے، اس وقت زیادہ تر ملک ایک ہی کپتان کو تینوں فارمیٹ میں موقع دے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website