yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

تبدیلی آئی رے

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Change comes
Share this:

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے ملنے کیلئے ان کے پاس آتے اور قائد ایوان، وزیر اعظم کی خالی سیٹ پر بیٹھ جاتے اور چیئرمین پی ٹی آئی سے گفتگو کرتے رہے۔

ایوان میں موجود سرکاری ملازمین ان کو بتاتے کہ آپ اس کرسی پر بیٹھ نہیں سکتے کیوںکہ یہ وزیر اعظم کی کرسی ہے جس پر وہ چونک کر اٹھ کھڑے ہوجاتے ۔رکن اسمبلی فیصل واڈا عمران خان سے ملنے آئے اور وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے اور عمران خان سے گفتگو کرتے رہے ۔ جوں ہی اسمبلی کے ملازم نے ان کو وزیر اعظم کی کرسی پر دیکھا تو انہوں نے ان کو بتایا کہ یہ وزیراعظم کی کرسی ہے اس پر آپ نہیں بیٹھ سکتے جس پر وہ کرسی چھوڑ کر کھڑے ہو گئے اور دوسرے کھڑے ساتھیوں کے ساتھ عمران خان سے گفتگو کرتے رہے جب کہ پی ٹی آئی کے اراکین عارف علوی ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، شفقت محمود ، اسد عمر کھڑے ہو کرعمران خان سے گفتگو کرتے رہے ۔کچھ دیر بعد پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک فاروق اعظم وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے اور عمران خان سے گفتگو کرتے رہے جونہی اسمبلی کے ملازم کی نظر پڑی تو انہوںنے اسپیکر قومی اسمبلی کو بتایا کہ ہم نے کئی مرتبہ پی ٹی آئی کے اراکین کو کہا کہ یہ کرسی وزیر اعظم کی ہے لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی آکر اس پر بیٹھ جاتا ہے اس پر سپیکر ایاز صادق نے ملک فاروق اعظم سے کہا کہ یہ کرسی وزیر اعظم کی ہے جب تک کوئی وزیرا عظم نہین بن جاتا ہے اس پر کوئی نہیں بیٹھ سکتا جس پر ملک فاروق اعظم فوری طور پر اٹھے اور چلے گئے جس کے بعد کوئی رکن اس کرسی پر نہیں آکر بیٹھا اور کھڑے ہو کر ہی عمران خان سے باتیں کرتے رہے ۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے انتخاب کےلیے کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کسی بھی امیدوارکو ووٹ نہیں دیں گے۔قیصر شریف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی” احتساب سب کا “اور کرپشن فری پاکستان مہم جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی آنے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کررہی ہے اور ہم کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کے بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے۔واضح رہے پاکستان کے 19ویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
First I thought it was sitting
Previous Post پہلے تو میں سمجھا کہ یہ برہنہ بیٹھی ہوئی ہے
Next Post پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب
Speaker and Deputy Speaker selection in Punjab Assembly

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.