counter easy hit

چیمپئنز ٹرافی، وارم اپ میچ، بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

مِنی ورلڈکپ کے نام سے مشہور چیمپئنز ٹرافی ایونٹ رمضان المبارک میں ہے ، پہلی بار چیمپئن بن کر عید کا تحفہ دیں گے:قومی کپتان سرفراز احمد

Champions Trophy warm-up match, the betting continues of Bangladesh

Champions Trophy warm-up match, the betting continues of Bangladesh

برمنگھم : پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان وارم اپ میچ کا آغاز ہو گیا،بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا لئے ہیں۔ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف باؤلنگ جاری ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے میدان سج گیا،گوروں کے دیس میں شاہین اونچی اڑان بھریں گے،سرفراز الیون نے ایجبسٹن میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں خوب پسینہ بہایا،بیٹنگ اور بولنگ میں کمبی نیشن آزمایا ، ٹیم پاکستان کی نئی کِٹ کی رونمائی بھی کر دی گئی ۔ بنگلہ دیش ون ڈے رینکنگ میں پاکستان سے آگے چھٹے نمبر پر ہے،پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شریک آٹھ ٹیموں میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

پہلے وارم اپ مقابلے سے پہلے قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز سے سیریز جیتنے سے مورال بلند ہے ، تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں اور وہ بھی کپتانی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ مِنی ورلڈکپ کے نام سے مشہور چیمپئنز ٹرافی ایونٹ رمضان المبارک میں ہے ، پہلی بار چیمپئن بن کر عید کا تحفہ دیں گے،قومی کپتان نے امید ظاہر کی کہ خراب فیلڈنگ کی خامیاں بھی بہت حد تک دور کر لی گئیں ہیں ، تمام کھلاڑی میدان میں پوری جان مارتے نظرآئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website