counter easy hit

چیمپئنز ٹرافی: پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ بدھ کو مدمقابل ہونگے

ون ڈے کرکٹ میں گوروں کا پلہ بھاری ہے ، 81 میں سے 30 پاکستان جبکہ 49 انگلینڈ نے جیتے ، 2 میچ بے نتیجہ رہے۔

Champions Trophy: Pakistan and England will be the first competitor to the semi-finals on Wednesday

Champions Trophy: Pakistan and England will be the first competitor to the semi-finals on Wednesday

کارڈف: چیمپئنز ٹرافی کا محاذ گرم ، گرین شرٹس کی ٹرین فتح کے ٹریک پر چڑھ گئی ، سیمی فائنل میں پاکستان کا میزبان انگلینڈ سے کارڈف میں بدھ کی سہ پہر ڈھائی بجے میدان سجے گا ، دونوں ٹیمیں ابھی تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے سے محروم ہیں۔ سرفراز الیون کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ٹائٹل کا انتظار ہے ، کرکٹ کا بانی انگلینڈ بھی 19برس سے ٹرافی اپنے نام نہ کر سکا ، انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2004 اور 2013 کے فائنل میں ناکام رہی تھی ، شاہین اس سے پہلے تین بار سیمی فائنل تک پہنچے ، مگر فائنل کی دہلیز پر قدم نہ رکھ سکے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ، میچ والے دن کھڑکی توڑ رش ہوگا ، سرفراز الیون نے جیت سے امیدیں لگا لیں ، بیٹنگ ، بولنگ اور خاص طورپر فیلڈنگ پر توجہ دی جائے گی۔ ادھر انگلش ٹیم نے بھی کامیابی پر نظریں جما لیں ، ون ڈے کرکٹ میں گوروں کا پلہ بھاری ہے ، 81 میں سے 30 پاکستان جبکہ 49 انگلینڈ نے جیتے ، 2 میچ بے نتیجہ رہے۔ گذشتہ سال انگلش ٹیم نے ہی شاہینوں کے خلاف ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا 444 رنز کا یادگار ٹوٹل بنایا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website