counter easy hit

چمن، لیویزپوسٹ کے قریب دھماکا، سوئی سے دھماکہ خیز مواد برآمد

Chaman, near the lyuyzpust, export needle explosive

Chaman, near the lyuyzpust, export needle explosive

چمن میں صلاح الدین لیویزپوسٹ کے قریب دھماکا ہوا تاہم دھماکے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارےنصب کیا گیا تھا، واقعے کے بعد علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے سوئی کےقریب کٹھن کےعلاقے میں کارروائی کےدوران دھماکہ خیز مواد سمیت مختلف تخریبی مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی کٹھن نالہ میں کی گئی ،کاروائی میں نالے سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، 3 کلو گرام نٹ بولٹ،2 ڈیٹونیٹرز اورڈیٹونیٹنگ کارڈز برآمد کرلئےگئے ہیں،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

ادھر قلات کےعلاقے خالق آباد میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور 7 دکانوں سے سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات مین بازار میں کی گئی جہاں دکانوں میں نقب لگاکر اور تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website