counter easy hit

چمن کے مال روڈ پر دھماکے میں 4 افراد شدید زخمی

Chaman

Chaman

چمن (یس ڈیسک) مال روڈ پر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

چمن کے مال روڈ پر بارودی مواد پھٹنے سے 4 راہ گیر شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مال روڈ پر گاڑیوں کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کی زد میں آنے والے 4 راہ گیر بھی زخمی ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل چمن کے گنجان آباد علاقے تاج روڈ پر چاندی چوک میں بم دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔