counter easy hit

شری شانتھ کی پابندی کا خاتمہ چیلنج

کیرالا: بھارتی کرکٹ بورڈ نے فکسنگ میں ملوث رہنے والے فاسٹ بولر شری شانتھ کی پابندی کے خاتمے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

Challenge the end of ban of Sreesanthاس سلسلے میں کیرالا ہائیکورٹ میں ہی اپیل دائر کی گئی جس نے شری شانتھ پر عائد تاحیات پابندی کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اپنی اپیل میں کہا کہ تاحیات پابندی کا فیصلہ بورڈ نے شواہد کی بنیاد پراپنے ڈسپلنری کوڈز کے تحت کیا، ان پر کرمنل چارجز میں سیشن کورٹس کے فیصلے اثرانداز نہیں ہوتے۔