counter easy hit

شائقین کرکٹ کیلئے پاکستان آئے اور دوبارہ بھی آئیں گے، صدر سری لنکن بورڈ

https://www.facebook.com/GeoUrduDotTv/videos/1542583075791179/

Chairman, Sri Lankan, Cricket, Board, talking, to, the, mediaسری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا بڑا ملک ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جب کہ شائقین کرکٹ کے لئے پاکستان آئے اور دوبارہ بھی آئیں گے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ 1996 ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستان آیا تھا اور یہاں سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

سماتھی پالا نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا حصہ ہیں، پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا ملک ہے جسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔

سری لنکن بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز ہیں، کرکٹ شائقین کے لیے پاکستان آئے ہیں اور دوبارہ بھی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے لیکن تعلقات بھائیوں کی طرح برقرار رہتے ہیں، اب ہمارا کردار ختم ہوگیا ہے اور اب کھلاڑیوں کی باری ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور 9 سال پہلے پیش آئے سانحے کو بھلا دینا چاہتے ہیں۔

چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پیغام ہےکہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لیے محفوظ ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ اگلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئر پاکستان میں ہوگا جس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website