counter easy hit

چیئرمین سینٹ پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کا ہوگا، منظور وٹو کا دعویٰ

Manzoor Wattoo

Manzoor Wattoo


لاہور (یس ڈیسک) مسلم لیگ ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قائد اعظم کی تنظیمی اور پارلیمانی قیادت کے مشترکہ اجلاس میں سینٹ کی انتخابی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین نے قیادت کی جانب سے باضابطہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر سینٹ انتخاب لڑنے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار ندیم افضل چن کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ سینٹ کے انتخابی نتائج پنجاب میں حیران کن ہوں گے۔ دیگر جماعتیں اور لیگی ووٹ بھی ملیں گے۔ منظور وٹو نے دعویٰ کیا کہ سینٹ کا چیئرمین پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کا بنے گا۔

پیپلز پارٹی نے جنرل نشست پر ندیم افضل چن کو امیدوار انائونس کرنے کے ساتھ ساتھ خاتون نشست پر ثروت خالق اور ٹیکنو کریٹ سیٹ پر نوشیر لنگڑیال کو امیدوار بنانے کا بھی اعلان کر دیا تا کہ پنجاب میں
کسی نشست پر مسلم لیگ نواز کا امیدوار بلامقابلہ نہ ہو سکے۔