counter easy hit

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، آصف زرداری جوڑ توڑ کی سیاست کیلئے متحرک

Asif Ali Zardari and Chaudhry Shujaat

Asif Ali Zardari and Chaudhry Shujaat

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے لئے آصف زرداری جوڑ توڑ کی سیاست کرتے ہوئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ آصف زرداری چوہدری شجاعت حسین سے آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

دوسری طرف اپوزیشن رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سیاسی پروسس میں واپس آنا چاہیئے ۔ سینیٹ کے گرما گرم انتخابات کے بعد اب مرحلہ آن پہنچا ایوان بالا کی چیئرمین شپ کا، ایک طرف پیپلز پارٹی کی 27 نشستیں ہیں تو دوسری جانب مسلم لیگ نواز کی 26 سیٹیں ، اس حوالے سے آصف زرداری نے ایک بار پھر جوڑ توڑ کی سیاست شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں آصف زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے تاکہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں کامیابی کے لئے وہ اپنا اثر رسوخ استعمال کریں۔

ادھر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سینیٹرز حلف اٹھا کر سینیٹ نہ گئے تو ان کی جماعت کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔