counter easy hit

چیئرمین یونائیٹیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سردار شوکت علی کشمیری کا برمنگھم کا ہنگامی دورہ

Sardar Shaukat Ali,Birmingham Visits

Sardar Shaukat Ali,Birmingham Visits

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) چیئرمین یو نائیٹیڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی) سردار شوکت علی کشمیری کا برمنگھم کا ہنگامی دورہ جما عتی عہدیداران کے علاوہ سیاسی زعماء صحافی برادری اور دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں اور برمنگھم پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود کی تقریب حلف برادری میں بھی خصوصی شرکت کی۔

تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز یو کے پی این پی کے سربراہ سردار شوکت علی کشمیری نے برمنگھم کا ایک ہنگامی دورہ کیا جہا ں انہوں نے ممبر سنٹرل کمیٹی آفتاب خان، ترجمان سعید خان، آرگنا ئز ر منصور حسین شاہ اور قمر خلیل جنرل سیکرٹری یو کے پی این پی برمنگھم کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر نو ر ٹی وی برطانیہ مسز سمیرا فرخ اور نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر سے ملا قاتیں کی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری برمنگھم شاہد محمود سے انکے عہدے کا حلف بھی لیا۔

اس موقع پر سردار شوکت علی کشمیری کا کہنا تھا کہ ہما را کسی بھی شخصیت سے ذاتی اختلاف نہیں ہے بلکہ نظریاتی طور پر اگر کوئی ہم سے مخالفت رکھتا ہے تو اسکے ساتھ مکالمہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ یو نا ئیٹیڈ کشمیر کے نظریہ اتحاد پر عمل پہرا ہو کر ہی پو ری کشمیری قوم اپنے حقیقی موقف کو دنیا کے سامنے منوانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران کو چا ہیے کہ وہ پارٹی پالیسز کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنی سیاسی جد و جہد جاری رکھیں ۔انہو ں نے مزید کہاکہ صحافتی برادری کا تحریک کشمیر کو اجا گر کرنے میں کلیدی کردار ہے جسے انہیں غیر جانبدارانہ انداز میں ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ یو کے پی این پی کا ہر کارکن کشمیر کی مکمل آزادی اور خو د مختا ری پر یقین رکھتا ہے اور اسی موقف کو لیکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر نومنتخب ڈپٹی جنرل سیکرٹری برمنگھم شاہد محمود نے جما عت کے ساتھ مخلصانہ طور پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مستقبل قریب میں جما عت کے نظریاتی قافلے کو مزید فعال اورمو ئثر بنا نے کے لیے بھی کوششیں جا ری رکھنے کا اعلان کیا۔