counter easy hit

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پی اے ایف بیس بھولاری کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پی اے ایف بیس بھولاری کا دورہ

اسلام آباد 02 اگست 2018: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، جنرل زبیر محمود حیات نے آج پی اے ایف بیس بھولاری کا دورہ کیا۔ ائیر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نئے تعمیرشدہ بیس کا دورہ کیا۔ انہوں نے زمینی اور فضائی عملے کے ساتھ ملاقات کی اور انکے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگیں ہوں یا دہشت گردی کے خلاف آپریشنز، پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہمیشہ ہر اول دستے کے طور پر شامل رہی ہے۔