counter easy hit

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، نصاب درج ذیل شرح کے مطابق ہوں گے، فطرہ گندم کا آٹا 2 کلو یا اس کی قیمت 100روپے، فدیہ صوم 30 یوم 3000 روپے، کفارہ صوم برائے 60مساکین 6000روپے اور کفارہ قسم 1000روپے، جو 4 کلو گرام یااس کی رقم 400روپے، فدیہ صوم 30 یوم 12000روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 24000روپے اور کفارہ قسم 4000روپے، کھجور 4 کلو گرام یااس کی رقم 1600روپے، فدیہ صوم 30 یوم 48000روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 96000روپے اور کفارہ قسم 16000روپے، کشمش 4 کلو گرام یااس کی رقم 1920روپے، فدیہ صوم 30 یوم 57600روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 1,15,200روپے اور کفارہ قسم 19200روپے، پنیر 4 کلو گرام یااس کی رقم 2940روپے، فدیہ صوم  30 یوم 88200روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 1,76400روپے اور کفارہ قسم 29400روپے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے، جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے، ان پر نعمتِ مال کا تشکّر لازم ہے۔ وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفارات ادا کریں تاکہ نعمتِ مال کا تَشکّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں، کیونکہ ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ترجمہ: ”پھر جو خوشی سے نیکی میں اضافہ کرے (یعنی فدیے کی مقدار بڑھا دے)،تویہ اس کے لئے بہترہے، (البقرہ: 184)۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ درج بالا نصاب کراچی اور اس کے مضافات کے لیے ہے، دیہی علاقوں میں اجناس سستی ہونے کے سبب قیمتوں کا فرق ہو سکتا ہے، اگر کسی علاقے میں قیمتوں کا فرق پایا جاتا ہو تو درج بالا وزن کے مطابق قیمت لگا کر اس حساب سے فطرہ ادا کریں۔