counter easy hit

چیئرمین بورڈ نے پی ایس ایل کمپنی کی مخالفت کردی

Chairman of the Board opposes the PSL Company

Chairman of the Board opposes the PSL Company

کراچی: چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کی تجویز کی مخالفت کر دی، ان کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر میں کہیں ایسا نہیں ہو رہا، دوسری جانب نجم سیٹھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،معاملے پر8 نومبر کو لاہور میں گورننگ باڈی میٹنگ کے دوران غور کیا جائے گا، کاروباری شخصیت عارف حبیب کو لیگ کا چیئرمین بنانے کا امکان روشن ہوگیا ہے، سیٹھی بطور منیجنگ ڈائریکٹر فرائض انجام دیںگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے روح رواں نجم سیٹھی اسے الگ کمپنی بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مگر بیماری سے نجات کے بعد دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے شہریارخان ایسا نہیں چاہتے، ان کا موقف ہے کہ بھارتی بورڈ آئی پی ایل، آسٹریلیا بگ بیش اور دیگر بورڈز بھی اپنی ٹی ٹوئنٹی لیگز خودکراتے ہیں، پاکستان کو الگ کمپنی بنانے کی کیا ضرورت ہے، اس معاملے پر اب8 نومبر کو لاہور میں گورننگ بورڈ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بعض فرنچائزز ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کمپنی میں2 پی سی بی، 5 فرنچائزز اور 3 انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹرز شامل ہوں گے، کراچی کی کاروباری شخصیت عارف حبیب کو چیئرمین بنانے کی تجویز زیرغور ہے، انھوں نے ابتدا میں کراچی کنگز فرنچائز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی مگر پھر بڈنگسے دستبردار ہو گئے تھے، نجم سیٹھی بطور منیجنگ ڈائریکٹر کام کریں گے۔

دوسری جانب موجودہ سیاسی صورتحال نے بھی بورڈ کی بعض اعلیٰ شخصیات کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی کے 2 نومبر کو شیڈول دھرنے سے قبل ہی گورننگ بورڈ میٹنگ بلا کر پی ایس ایل کے معاملات سیٹ کرنے کا منصوبہ ایک اور اعلیٰ عہدیدار نے ناکام بنا دیا، انہی کی فرمائش پر اب اجلاس8 نومبر کو ہو رہا ہے، تب تک سیاسی محاذ آرائی کا بھی کوئی نتیجہ سامنےآنے کا امکان ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website