counter easy hit

چیئرمین نیب طلبی؛ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس پھر ملتوی

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں پیش ہونا تھا تاہم اجلاس چیئرمین کمیٹی چوہدری Chairman NAB Talib; Standing Committee on Law and Justice again adjournedاشرف کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو نوازشریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر بھارت بھیجنے کے بیان پر وضاحت دینے کے لیے پیش ہونا تھا۔

اس سے قبل 16 مئی کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میری پہلے سے میٹنگ اور مصروفیات طے تھیں، اس لیے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔