counter easy hit

جرنلسٹ پینل کے چئرمین فاروق فیصل خان کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ سے ملاقات،

اسلام آباد(اصغر علی مبارک)جرنلسٹ پینل کے چئرمین فاروق فیصل خان کی پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر طیب بلوچ سے پاس کے دفتر میں ملاقات، سپریم کورٹ میں زیر سماعت صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے مقدمہ سمیت  مستقل سروس اسٹرکچر اور دیگر متعلقہ امور پر مشاورت کی گئی. فاروق فیصل خان نے الیکٹرانک میڈیا کے  رپورٹرز اور کیمرا مین سمیت تمام ملازمین کے لئے قانون سازی سے متعلق ہائی کورٹ میں زیر سماعت اپنی پٹیشن سے بھی آگاہ کیا. یہ پٹیشن چار سال سے زیر سماعت ہے.. اور آئندہ چند روز میں جسٹس عامر قریشی کی عدالت سے اس پر فیصلہ بھی متوقع ہے . ملاقات میں طے پایا کہ صحافتی اور اخلاقی حدود سے باہر کی جانے والی رپورٹنگ اور اعلی عدلیہ سمیت دیگر اداروں میں تصادم کی راہ ہموار کرنے کی سازش کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی

CHAIRMAN, JOURNALIST, PANEL, FAROOQ, FAISAL, KHAN, MEET, PRESS, ASSOCIATION, OF, SUPREME, COURT, PRESIDENT, TAYYAB BALOCH, IN, HIS, OFFICE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website