counter easy hit

ملک سے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے، چوہدری سہیل بھدر

Ch Sohail bhdr

Ch Sohail bhdr

پیرس (عمیر بیگ)کرپشن کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے واضح بیان کے بعد مایوس اور کرپشن کے اندھیروں میں بھٹکی ہوئی قوم کوامید کی کرن نظر آنے لگی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ چیئر مین عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور یہ اسی بات کا ثمر ہے کہ سپہ سالار پاکستان نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر ہم اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتے۔