counter easy hit

عوام کے دھتکارے سیاستدانوں کی سازشیں اورمصنوعی بحران کبھی کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعظم قوم کے پسندیدہ ترین راہنما خدمت کرتے رہینگے، چوہدری سلیم بوڑا

عوام کے دھتکارے سیاستدانوں کی سازشیں اورمصنوعی بحران کبھی کامیاب نہیں ہونگے، وزیراعظم قوم کے پسندیدہ ترین راہنما خدمت کرتے رہینگے، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری سلیم بوڑا نے کہا ہے کہ عوام کے دھتکارے سیاستدان کرپشن اور اپنی بدنیتی کے سبب عوام میں غیر مقبول ہوچکے ہیں اور عوام کو بہلانے پھسلانے کے انکے تمام طریقے ناکارہ ثابت ہوچکے ہیں۔ عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں محلاتی سازشیں عروج پر ہیں اور عوام کو محب وطن حکومت سے محروم کرنے کی سازشیں یکسر ناکام ہونگی۔ جب ملک میں سازشوں کی فیکٹریاں پاکستان کے محب وطن اداروں نے بند کروادیں تو لندن پلان بن گیا اور لندن میں بیٹھ کر شریف اپنی وفاداری ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انشااللہ ان کو منہ کی کھانی پڑیگی۔

چوہدری سلیم بوڑا نے اپنے بیانن میں کہاہے کہ حکومت کیخلاف منفی پراپیگنڈا کرنیوالوں کے اپنے طوطے اُڑے ہوئے ہیں،ٹی وی پر ہیرو بن کر حکومت مخالف بیانات دینے سے تبدیلی نہیں آتی،حقیقی تبدیلی عوام کے ووٹوں کی طاقت اور خدمت سے آتی ہے جوکہ عوام  کی طرف سے مسترد شدہ سیاستدانوں کے بس کی بات نہیں رہی۔
،جمعہ کوجاری اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما  نے کہاکہ حکومت کیخلاف سازشیں کرنے اور بہتان لگانے والوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا ہوگا،تحریک انصاف پاکستان نے کبھی بھی الزامات کی سیاست پر یقین نہیں رکھا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں اورحکومت و فوج ملکی معاملات میں ایک ہی پیج پر ہیں،حکومت کو ناکام کرنیوالی کرپٹ مافیا اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی،عمران خان  اوران کے سپاہی ہمیشہ قوم کی خدمت کی اورکرتے رہیں گے۔

CH SALEEM BORA, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, WE, WILL, CONTINUE, WORK, CONSPIRACIES, WILL, NOT, WORK

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website