counter easy hit

میجر جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا تجربہ اور وفاقی وزیرشبلی فراز کی متانت وسنجیدگی شعبہ اطلاعات کو بام عروج بخشے گی، چوہدری سلیم بوڑا

میجر جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا تجربہ اور وفاقی وزیرشبلی فراز کی متانت وسنجیدگی شعبہ اطلاعات کو بام عروج بخشے گی، چوہدری سلیم بوڑا

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی رہنما چوہدری سلیم بوڑا نے  کہا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ ایک بہترین انتخاب ہیں،انکی بطور مشیر اطلاعات تقرری تاریخی فیصلہ ثابت ہوگا۔ ان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی متانت وسنجیدگی بہت اعلیٰ کمبی نیشن ہے ۔ پاکستان کا شعبہ اطلاعات تاریخی بام وعروج حاصل کریگا اورانشااللہ آنے والی حکومتوں کیلئے ایک مثال بنے گا۔ میجرجنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اورمحترم شبلی فراز دونوں پاکستان کابیانیہ بہتر انداز میں بیان کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے  کہا کہ آئی ایس پی آر کی کارگردگی کی پوری دنیا معترف ہے، عاصم سلیم باجوہ کا آئی ایس پی آر چلانے کا تجربہ حکومت کیلئے بہت فائدہ مند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کا ایک اچھا کمبینیشن بنے گا، ہماری نیک خواہشات وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کیساتھ ہیں

CH SALEEM BORA SENIOR LEADER PTI FRANCE HAILS ASIM SALEEM BAJWA APPOINTMENT AS ADVISOR TO INFORMATION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website