counter easy hit

بجٹ ملازمین کی خواہشات کے برعکس ہے :چوہدری سجاد ڈوگہ

Ch Sajjad dugh

Ch Sajjad dugh

پیرس(نمائندہ خصوصی) بجٹ 2016ملازمین کی توقعات کے مطابق مگر خواہشات کے برعکس ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں مزدور کی کم سے کم اجرت 13000مقرر کی گئی جس پر تاحال عمل درآمد ممکن نہ ہوسکا دیکھنا ہوگا کہ مزدورں کو 14000کے خواب کی تعبیر کب نصیب ہو گی۔کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کر کے دیگر ملازمین کے ساتھ نانصافی کی گئی جن ملازمین کو ڈپلومہ ،ڈگری یا ٹیکنکل ایجوکیشن کی بنیاد پر ملازمت دی جائے گی ان کا سکیل میٹر ک اور ایف اے پاس کلرک سے کم ہونا کہاں کا انصاف ہے۔