counter easy hit

وفاقی بجٹ میں عوام پر مہنگائی کے بم گرائے گئے اور اب پنجاب حکومت بھی مہنگائی بم لا رہی ہے،چوہدری انیس ریاست ورک

Ch nineteen

Ch nineteen

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و کونسلر بلدیہ شیخوپورہ چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام پر مہنگائی کے بم گرائے گئے اور اب پنجاب حکومت بھی مہنگائی بم لا رہی ہے، پنجاب کا پیش ہونے والا بجٹ عوام کی مایوسی میں اضافہ کردیگا ،یہ بجٹ عوام دشمن ہوگا ، پنجاب بجٹ پر عوام سخت پریشان ہیں، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری انیس ریاست ورک ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے ،اس بجٹ سے عوام کے لئے جان اور تن کا رشتہ برقرار رکھنا مزید مشکل ہو جائے گا ،یہ بجٹ الفاظوں کا ہیرپھیر ہے ،اس بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفا ن آْئے گا اور بیر روز گاری میں اضافہ ہوگا ، اس عجیب بجٹ سے معاشی توازن بگڑ جائے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت اس بجٹ پر نظر ثانی کرے اور اسے منظورنہ سے پہلے اس میں ضروری ترامیم کی جائیں ورنہ عوام کے لئے پانی سے روٹی کھانا بھی مشکل ہوگا ،بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دی گئی ہے اور عوام کے زخموں پرنمک چھڑ گیا ہے، انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ سے عوام کی مایوسی میں اضافہ ہوااور یہ بجٹ حکومت پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ہے ،وزارت خزانہ نے بیرونی دباؤ پریہ بجٹ تیار کیا ہے،وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر بھی ڈھونگ ثابت ہوئی ہے ،وہ عوام کے لئے کوئی بڑا اعلان نہیں کرسکے۔