counter easy hit

یورپ بھر میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں، اٹلی میں منعقدہ ٹورنامنٹ جیتنے پر گجر کلب کے سربراہ اور پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل کا عزم

یورپ بھر میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں، اٹلی میں منعقدہ ٹورنامنٹ جیتنے پر گجر کلب کے سربراہ اور پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل کا عزم

روم؍پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) گجر کلب کے سربراہ اور پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے اٹلی میں یس اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یورپ بھر میں کمیونٹی میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجر کلب روز بروز بے حد بہترین کھیل پیش کررہا ہے ۔ اٹلی اور جرمنی  میں والی بال کے منعقدہ مقابلوں کی جیت کے بعد ہم اگلے سالوں کیلئے منصوبہ بندی کریں گے اور مضبوط بنیادوں پر والی بال کے تمام کلبوں کو یکجا کر کے اس دیسی کھیل کے فروغ کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

انہوں نے کہا ہے کہ وہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں اور یہ کمیونٹی کو قریب لانے اور صحتمند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آج کل کے نوجوانوں میں انٹرنیٹ اور موبائل وغیرہ جیسی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے رواج پانے سے ان کی ایکٹی ویٹی کم ہوگئی ہے جو بہت سے سوشل ناہمواریوں کے ساتھ ساتھ انھیں بے راہ روی کی طرف بھی لے جارہی ہے اور ان کی زندگیوں سے مثبت سرگرمیاں معدوم ہورہی ہیں اس لئے بھی وہ کھیلوں اورخصوصاً والی بال جیسے کم خرچ بالا نشین کھیل کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں اور رابطوں کو بروئے کار لائٰیں گے اور انشااللہ یہ یورپ میں تیزی سے مقبولیت پانے والے گیمز میں شامل ہوجائے گا۔

 

ch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, and, ownner, of, gujjar club, after winnig the, tournament, in, Italy, want to develop, the, game of, volley ballch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, and, ownner, of, gujjar club, after winnig the, tournament, in, Italy, want to develop, the, game of, volley ballch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, and, ownner, of, gujjar club, after winnig the, tournament, in, Italy, want to develop, the, game of, volley ballch muhammad razaq dhal, president, ppp, france, and, ownner, of, gujjar club, after winnig the, tournament, in, Italy, want to develop, the, game of, volley ball

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website