counter easy hit

کسی بھی زیرتکمیل منصوبے میں ناقص مٹیریل کا استعمال برداشت نہیں کروں گا،چوہدری محمداشرف دیونہ

Ch mhmdasrf dyunh

Ch mhmdasrf dyunh

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)بدہوکالس تادھامہ سڑک کی تعمیرسمیت اپنے کسی بھی زیرتکمیل منصوبے میں ناقص مٹیریل کا استعمال برداشت نہیں کروں گا،عوام کے خون پسینے کی ایک ایک پائی کو عوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کیاجائے گا،جہاں بھی ٹھیکیدارکوتاہی کرے یاناقص مٹیریل استعمال کرے میرے نوٹس میں لایاجائے فوری ایکشن لیاجائے گا،ان خیالات کا اظہارممتازمسلم لیگی راہنماء وممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کرپشن اور کمیشن سے پاک ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میاں محمدنوازشریف،میاں شہبازشریف کا ویژن ہے جس کیلئے ہم بھرپورجدوجہدکررہے ہیں،حلقہ پی پی 112کے ہرگاؤں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرنامیری اولین ترجیح ہے،