counter easy hit

  ربیع الاول کا مہینہ   بڑی شان والا ہے اور انسانیت کے لیے حقیقت میں بہار ہے۔چوہدری اقبال خونن

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے سینئر راہنما چوہدری اقبال خونن نے کہا ہے کہ  ربیع الاول کا مہینہ   بڑی شان والا ہے اور انسانیت کے لیے حقیقت میں بہار ہے۔  حضور پرنور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اس دنیا پر آمد انسانیت کے لیے زندگی کا پیغام لےکر آئی۔ عرب کے جاہل قبائل جو صدیوں تک آپس میں الجھے رہتے تھے باہم شیر وشکر ہو گئے اور وہی عرب اسلام کا جھنڈا لے رہتی دنیا سے کفروشرک کے اندھیرے مٹانے کے لیے نکلے اور بہت قلیل عرصے میں اسلام کا پیغام امن وآشتی شرق تا غرب پھیل گیا۔

ch iqbal khunan، SENIOR, LEADER, PMLQ, FRANCE, CONGRATULATING, EVERYONE, ON, ARRIVING, OF, SACRED, MONTH, OF, RABI UL AWAL, AND, EID MILAD UN NABI. S.A.W.W