counter easy hit

چوہدری اقبال گجر کے بڑے بھا ئی حاجی غضنفر پاکستان میں وفات پاگئے۔

چوہدری اقبال گجر

چوہدری اقبال گجر

بارسلونا۔(یس ڈیسک)القائم اسلامک سنٹر بارسلونا کے خادم چوہدری محمد اقبال گجر کے بڑے بھائی حاجی غضنفر آج پاکستان میں وفات پاگئے۔چوہدری اقبال گجر کے بھائی علالت کے باعث پہلے ہی پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔
حاجی غضنفر مرحوم کی عمر ۵۵ سال تھی اور وہ عرصہ دراز سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔مرحوم کی وفات پرسپین کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیات حافظ عبدالرزاق ،شاہد لطیف اور پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔