counter easy hit

صرف پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست میں مصروف باقی تینوں صوبے غیر سنجیدہ حکومت سازشی سیاست کی نذر کررہی ہے، چوہدری عمران اشرف پسوال

کھاریاں(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں کے صدر چوہدری عمران اشرف پسوال آف لالہ موسیٰ نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست میں مصروف باقی تینوں صوبے غیر سنجیدہ حکومت سازشی سیاست کی نذر کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر اور سندھ بھر کے ہسپتال سندھ حکومت کے زیر انتظام اسٹیٹ آف دی آرٹ بن چکے ہیں جس میں لاکھوں روپے کا علاج معالجہ بنا کسی تفریق کے مفت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے متعلق ان کے ساتھی کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم فواد چوہدری کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ فواد چوہدری سندھ فتح کرنے کی خیالی باتوں میں یہ بھول جاتے ہیں کہ سندھ اسمبلی واحد ہے جو عوامی خدمت میں مصروف جبکہ فاٹا اورگلگت بلستان سمیت تمام ملک ان لوگوں کی سازشی سیاست کا شکار ہوچکا ہے۔ سندھ میں عددی اکثریت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ خود تحریک انصاف مفادات کی خاطر دھڑے بندی کا شکار ہے اور یہ پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک کی ہوائیاں اڑاتے ہیں پہلے انہیں آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرلینا چاہیے اور یہ باور کرلینا چاہیے کہ ان کی کارکردگی صفر اور آنیاں جانیاں کے سوا کچھ نہیں۔

ch imran ashraf paswal, tehsil, president, ppp, youth, kharian