counter easy hit

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کی معاشی اصلاحات اورمشکل فیصلے انشااللہ اجتماعی ترقی اورخوشحالی کی نوید لے کر آئیں گے، چوہدری اکرام رانجھا

ch ikram ranjha, senior, leader, PTI, France, says, Govt, adopting, difficult, decisions

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کی معاشی اصلاحات اورمشکل فیصلے انشااللہ اجتماعی ترقی اورخوشحالی کی نوید لے کر آئیں گے، چوہدری اکرام رانجھا

پیرس (نمائندہ خصوصی) مرکزی راہنما تحریک انصاف فرانس چوہدری اکرام رانجھا نے اپوزیشن کی تنقید اور ابتر معاشی اصلاحات کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب اور عام آدمی کی خوشحالی ومعاشی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور عمران خان عوام کی امیدوں پر انشاء اللہ پورا اتریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان صحیح سمت کی طرف گامزن ہوچکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد اس ملک سے مسائل کے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور عوام پہلے سے زیادہ خوشحال ہوگی۔ سابق حکمرانوں کی طرف سے قرضے لیکر اپنی جائیدادیں بنانے پر ملک میں معیشت کا بحران آیا جس کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی طرف سے دیا جانے والا بلدیاتی نظام بہترین بلدیاتی نظام ہے جس سے کرپشن اور عوام اور ارباب اقتدار کے درمیان فاصلے کم ہونگے ۔ جسکے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے ہی عوامی نمائندوں کو فنڈز نہ دیکر ان کے ساتھ ایک گھنائونا مذاق کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہی ملک و قوم کے مسیحا ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طورپر مشکل دور سے گزررہا ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت تمام تر مشکلات کے باوجود ملکی ترقی واستحکام کیلئے شب وروز کوشاں ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website