counter easy hit

حکمرانوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے :چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

Ch Gulzar Ahmed Langrial

Ch Gulzar Ahmed Langrial

پیرس(نمائندہ خصوصی) حکمرانوں کو ہر صورت کٹہرے میں لائیں گے۔ ا معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کو تاریخی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ،ایدھی مرحوم کی فلاحی و عوامی خدمات نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ہے ،عبدالستار ایدھی کو حقیقی معنوں میں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی سوچ اور فکر کو آگے بڑھانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری گلزار احمد لنگڑیال کو آرڈینیٹرپی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ان کو جواب دہ ہونا پڑے گا اور حکمرانوں کو کٹہرے میں ضرور لائیں گے ،انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے۔