counter easy hit

پانامالیکس سے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں،چوہدری گلزار احمد لنگڑیال

Ch Gulzar Ahmed

Ch Gulzar Ahmed

پیرس(عمیر بیگ) ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے تمام کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب ضروری ہے، ان لوگوں نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے پانامالیکس سے حکمران بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے کو آڈینیٹر چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مفاد پرست جماعتیں چوہے بلی کا کھیل کھیل کر اس کو دبانا چاہتے ہیں تاکہ دونوں پارٹیاں رقم ہڑپ کر سکیں۔ اب عوام بھی باشعورہے ان کو ایسا نہ کرنے دیگی بلکہ انکے خلاف سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہے ان کا کڑا احتساب ہو اور رقم واپس لا کر قومی خزانے میں جمع کروائی جائے