counter easy hit

پاکستان میں عدلیہ کو طویل محنت کی ضرورت جبکہ وہ سیاست میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، چوہدری اطہر وڑائچ

پاکستان میں عدلیہ کو طویل محنت کی ضرورت جبکہ وہ سیاست میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں، چوہدری اطہر وڑائچ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سابق صدر چوہدری اطہر وڑائچ نے وزیرصحت کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے استعمال کیے گئے سخت الفاظ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں دہشتگرد عدالتوں سے ریلیف لے چکے ہوں، جہاں بڑ ے بڑے وائٹ کالر کرائم اوردن دیہاڑے ماڈل ٹائون میں گولیاں مارنے والے ضمانت لے لیتے ہوں ججز کی ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرکے عالمی سطح کے کرپشن کے جرائم پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی جائے اس نظام انصاف کا چیف اگردوسروں پرانگلی اٹھا ئے تو یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب  کےوفاقی وزیر صحت کو ہٹانے کے ریمارکس کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔چیف صاحب کو اپنے ادارے کو ٹھیک کرنا چاہیے نہ کہ دوسروں کے کام پر انگلی اٹھانی چاہیے ساٹھ ہزار کیس ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں پہلے انکو نمٹا لیتے تو کیا ہی اچھا ہوتا چیف جسٹس صاحب لوگوں کو انصاف دو جو لوگ نسلوں تک انصاف کی دوہائیاں دینے پر بھی انصاف نہیں ملتا انکو سرخرو کرو ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اور سابقہ نائب صدر چوہدری اطہر وڑائچ نے اپنے ایک بیان میں کہا انہوں نے مزید کہا ڈاکٹر ظفر دنیا کے بڑے اداروں کو ہیڈ کر چکے اسکو نہ سمجھاؤ کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں
اب بھی دنیا کے کئی ادارے بھاری معاوضہ کے ساتھ آپ کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر آپ نے اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کو صرف پاکستان کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ایسے انسان پر ریمارکس سورج کو روشنی دکھانے کے مترادف ہیں

 

 

 

ch athar warraich ex vice president pti france

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website