counter easy hit

چوہدری محمداشرف دیونہ نے موضع چک مرتضیٰ میں سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا

ch_muhammad_ashraf_deona

ch ashraf soi gas

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مسلم لیگ(ن) کے راہنماء وممبرصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112چوہدری محمداشرف دیونہ نے موضع چک مرتضیٰ میں سوئی گیس کے منصوبے کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں سابق ممبرضلع کونسل گجرات چوہدری محمدافضال دیونہ،چیئرمین چوہدری شہزاداقبال دیونہ،چوہدری فیصل اقبال دیونہ،ڈاکٹرمیجرمحمدزمان چوہدری،چوہدری مزمل زمان ،مرزانویدجوڑاودیگرمعززین اور اہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی،اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ نے کہاکہ میاں محمدشہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت پنجاب میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ،چک مرتضیٰ میں سوئی گیس کی فراہمی سے آج ہم نے اپناانتخابی وعدہ پوراکردیاہے ،حلقہ پی پی 112کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور انشاء اللہ اب وہ وقت زیادہ دورنہیں جب حلقہ پی پی 112کے ہرگاؤں میں سوئی گیس جلے گی ۔