counter easy hit

رب کریم نے عید سعید کورمضان المبارک کا اجر قراردیا، عید الفطر بہت بڑا دن ہے اپنے تنگ دست مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے فلاح دارین پاسکتے ہیں، چوہدری اصغر خان

CH ASGHAR KHAN, PRESIDENT, PMLN, YOUTH WING, FRANCE

رب کریم نے عید سعید کورمضان المبارک کا اجر قراردیا، عید الفطر بہت بڑا دن ہے اپنے تنگ دست مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے فلاح دارین پاسکتے ہیں، چوہدری اصغر خان

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس نے عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رب کریم نے عید سعید کورمضان المبارک کا اجر قراردیا، عید الفطر بہت بڑا دن ہے اپنے تنگ دست مسلمان بھائیوں کی مدد کر کے فلاح دارین پاسکتے ہیں،

چوہدری اصغر خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں جو اجر و ثواب ملتا ہے اس سے کئی گنا زائد ثواب اس کے بعد اپنی توفیقات کو جاری رکھنے سے ملتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شوال المکرم سے مسلمانوں کا اصل ظاہری وباطنی امتحان شروع ہوتا ہے جب شیاطین آزاد ہوجاتے ہیں اور صبح سویرے اٹھ کر سحری کرنے والے خواب وخرگوش کے مزے لینا شروع کردیتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بعد اللہ کریم کے احکامات کی پابندی کا اجر و انعام اور رحمت و مغفرت کے تعلق سے یہ اضافہ بھی ملتا ہے کہ ، جب لوگ عید گاہ میں آجاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتا ہے: جن مزدور وں نے اپنا پورا کام کیا ہو اس کی مزدوری کیا ہے! فرشتے عرض کرتے ہیں اس کی مزدوری یہ ہے کہ اسے پورا اجر دیا جائے، تب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ جن لوگوں نے روزے رکھے اور نمازیں پڑھیں ان کے عوض میں، میں نے انہیں مغفرت سے نوازدیا۔یہ اللہ تعالیٰ کا بے انتہا کرم ہی ہے کہ وہ ہمیں دنیا میں بھی خوشیاں مہیا کراتا ہے،اُن اعمال کے بدلہ جو ہم نے خالص اس کی رضا کے لیے انجام دی ہیں اور آخرت کا اجر تو اس سے زائد ہے اور وہی اجرِ عظیم ہوگا۔ہم نے رمضانمیں روزے رکھے اورعبادات انجام دی ہی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے بغیر دیر کیے ہمیں ہماری مزدوری اور اجرت عطا فرما دی۔ یہی اللہ کی سنت ہے اور اسی طریقہ کو مسلمانوں کو بھی اختیارکرنا چاہیے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website