counter easy hit

مظلوم کشمیریوں ںے اپنے لہو سے دیے آزادی کے جلائے ہیں ، تمام اہل ایمان کو 27 جنوری کو ہونیوالے مظاہرے میں اس کا گواہ بن کر شرکت کرنی چاہیے، افضل لنگاہ

مظلوم کشمیریوں ںے اپنے لہو سے دیے آزادی کے جلائے ہیں ، تمام اہل ایمان کو 27 جنوری کو ہونیوالے مظاہرے میں اس کا گواہ بن کر شرکت کرنی چاہیے، افضل لنگاہ

پیرس (یس اردو مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری افضل لنگاہ نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں ںے اپنے لہو سے دیے آزادی کے جلائے ہیں ، تمام اہل ایمان کو 27 جنوری کو ہونیوالے مظاہرے میں اس کا گواہ بن کر شرکت کرنی چاہیے ایک طرف مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی سفاکیت اپنی انتہاءپر ہے، آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد سے شہید کیا جارہا ہے، عورتوں کی عصمت کو پامال کیا جارہا ہے ، حریت رہنمائوں کو قید اور نظر بندکیا جارہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب بھارت یہ چاہتا ہے کہ اس کے اس ظلم و سفاکیت کے خلاف کوئی آواز اٹھانے والا بھی نہ ہو۔ کوئی ان مظلوم کشمیریوں کی آواز نہ بنے ۔

انہوں نے کہا کہ پیرس میں موجود پاکستانی وکشمیری کمیونٹی ہم آواز ہو کر 27 جنوری کو پیرس کے ایفل ٹاور پر دن 3 بجے جمع ہوگی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔انہوں نے تمام سیاسی وسماجی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ ہر طرح کی سیاسی وسماجی و مذہبی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر مظلوموں کی آواز بن کر نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم اقوام عالم کے سامنے نمایاں کرنے پر پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ اب اندھی طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کو محکوم بنا کر رکھا نہیں جا سکتا۔ آج ارض کشمیر میں بسنے والے نہتے کشمیری سفاک بھارتی فوج کے خطرناک اسلحہ کا مقابلہ محض پتھروں سے کر رہے ہیں ، مرد و زن عورتیں اور بچے آزادی کے نام پر مر رہے ہیں، کٹ رہے ہیں، زخمی ہو رہے ہیں، جیلوں میں سڑ رہے ہیں تو صرف اس لئے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری ان کی آواز پر توجہ دے۔

انہوں نے پاکستانی وکشمیری کمیونٹی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے لانا ہر محب وطن کا فرض ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی حمایت ہر اہل دل کا اخلاقی فرض بھی ہے۔ اس لئے بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ستائیس جنوری بروز اتوار دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک میٹرو ٹروکاڈیرو ایفل ٹاور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔

‎احتجاجی مظاہرہ ستائیس جنوری بروز اتوار دن تین بجے بمقام ایفل ٹاور پیرس۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ستائیس جنوری بروز اتوار دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک میٹرو ٹروکاڈیرو ایفل ٹاور پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔

‎‏Date : 27/01/2019 Time : 15h to 17h
Métro : Trocadero … ligne 6 & 9

تمام پاکستانی اور کشمیری خواتین و حضرات سے درخواست ہے کہ اس مظاہرہ میں شرکت فرمائیں۔
منجانب :
میاں ذوالفقار جتالہ ۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ ۔ محمد یوسف خان ، چوہدری کامران یوسف گھمن ۔ ماجد چیمہ ،راجہ علی اصغر ، چوہدری سجاد ڈوگہ ، قاری فاروق احمد فاروقی ، میاں محمد امجد ،محترمہ آصفہ ہاشمی ، راجہ اشفاق احمد ، اختر علی بٹ ، چوہدری نوید پکھووال ، راجہ مظہر ذمہ واریہ ، سردار ظہور اقبال ، چوہدری گلزار لنگڑیال ، یاسر قدیر ، چوہدری ذوالفقار نگیال ، اصغر صغیر ، میاں ساجد گورسی ، شیخ نعمت اللہ ، عصمت اللہ تارڑ ، صاحبزادہ عتیق الرحمن ۔
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فرانس

ch. afzal langah, senior, leader, pti, france