counter easy hit

رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا بہترین موقع ملتا ہے،چوہدری عبدالروف ڈوگہ

ch abdul rauf dogaپیرس(نامہ نگار)چوہدری عبدالروف ڈوگہ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق فرانس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رضامندی کا بہترین موقع ملتا ہے انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ نے طبقاتی تقسیم ختم کر کے اخوت و مساوات کا درس دیا آج ہمیں عملی طور پر اخوت مساوات کا مطاہرہ کرتے ہوئے غرباء اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہو گی تاکہ معاشرہ متوازن ہو سکے اور دولت صرف چند خاندانوں میں ہی نہ رہ سکے۔