counter easy hit

ضلع ننکانہ میں خود روزگار سکیم کے تحت471افراد کو گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں

 CEO Dr. Osman Ali Khan

CEO Dr. Osman Ali Khan

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس )ضلع ننکانہ میں خود روزگار سکیم کے تحت471افراد کو گاڑیاں فراہم کی گئیں۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم کے تحت 471گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ گاڑی حاصل کرنے والوں کے لیے ڈرائیونگ کی 15روزہ تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔یہ گاڑیاں مارکیٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے کم قیمت پر میرٹ پر فراہم کی گئیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے کمیٹی روم میں خود روزگار سکیم کے مستفید ہونے والے افراد سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مستفید کندگان کو بذریعہ ویڈیو لنک وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے اختتامی تقریب بھی دکھائی گئی۔جس میں شرکاء نے بڑی دلچسپی کا مظاہر کیا۔ڈی او سی مشتاق احمد سپرا نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب بھر کے بے روزگار افراد میں صرف 15ماہ کے قلیل عرصے میں50ہزار گاڑیوں کی شفاف تقسیم کی گئی جس سے ت50ہزار خاندانوں کو روز گار ملا۔ مارک اپ کی 100%ادائیگی حکومت پنجاب کی طرف سے کی گئی جبکہ گاڑیوں کے تحفظ کے لیے مفت ٹریکر بھی لگائے گئے۔ویڈیولنک فنکشن کی تقریب کے موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد، انسپکٹر ٹریفک محمد رفیق،انچارج اپنا روزگار سکیم محمد امتیاز ساجدکے علاوہ خود روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والے افراد نے شرکت کی اور اس سکیم کو سراہا۔